peca ke khilaaf darkhuast wafaq ko notice jaari

کمشنر کو صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا ٹاسک۔۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کو صحافیوں کے مسائل کے حل کے ٹاسک سپرد کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں کمشنر لاہور سے صدر پریس کلب لاہور نے وفد کے ساتھ ملاقات کی ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وقت ضائع کیے بغیر بورڈ آف ریونیو سے ٹھوس تجاویز لیکر حل کی جانب بڑھیں گے۔ مزیدبرآں لاہور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر کی سربراہی میں ” صحافی کالونی مینجمنٹ کمیٹی” قائم کر دی گئی ہے جس کے ارکان میں ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، انتخاب حنیف ، نعمان یاور، پرویز الطاف، عمر شریف، احتشام الحق، آصف جیلانی شامل ہیں جبکہ کمیٹی میں2 نان جرنلسٹ ارکان ایم بی شاہد اور قدیر احمد ھی شامل ہیں۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے سینئر کونسل ممبر اورسینئرصحافی ارسلان حیدر کوپیشہ وارانہ صحافتی فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹیں ڈالنے اور نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز کروانےکی شدید مذمت کی ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں