کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ کراچی پریس سے میرا پرانا تعلق رہا ہے، کراچی پریس کلب نے آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کی بحالی کے لئے مثالی جدوجہد کی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی پریس کلب کے اراکین کو درپیش مسائل حل کرنے میں کراچی پریس کلب کی ہر ممکن مدد کریں ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو، ذوالفقار واوھچو،سیکریٹری کے یو جے دستورنعمت خان ، سینئیر صحافی و سیکریٹری جم اینڈ فٹنس کمیٹی طاہر صدیقی اور راؤ افنان بھی موجود تھے، کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ چارچ سنبھالنے کے بعد سے ہی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخ نامے پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے بلا رعائت کارروائی کریں، شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے گرانفروشوں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم صحافیوں کی فلاح و بہبود اور شہریوں کے سماجی مسائل حل کرنےکے لئے کراچی پریس کلب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ مہنگائی کا شکار عوام کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے،انہوں نے کراچی پریس کلب کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے محمد سلیم راجپوت کو کمشنر کراچی کا عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کمشنر کراچی شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے، انہوں نے کمشنر کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے اراکین کو درپیش مسائل حل کرنے میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، سیکریٹری کراچی پریس شعیب احمد نے کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کو کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے اجرک کا تحفہ پیش کیا، بعد ازاں کمشنر کراچی کو کراچی پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا۔