akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

کمبائنڈ مطبوعات کو اشتہارات جاری نہ کرنے پر اتفاق۔۔

اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی کے اجلاس منعقد 6؍ نومبر سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹر ی اطلاعات ،حکومت سندھ احمد بخش ناریجو نے کمیٹی کے اراکین کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنی اشتہاری پالیسی کے نفاذ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ سرکاری اشتہارات کے اجراء میں شفافیت اور چھوٹے اور باقاعدہ اخبارات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اس ضمن میں محکمہ اطلاعات سندھ اشتہارات کے اجراء ،بلنگ اور ادائیگیوں کے مراحل کو کمپیوٹرائز کرنے پر کام کررہا ہے ۔انہوں نے کمیٹی کے اراکین کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ کے ذمہ واجبات اور بقایاجات کی ادائیگی آئندہ تین ماہ میں کردی جائیگی انہوں نے اراکین کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ کمبائنڈ مطبوعات کو اشتہارات جاری نہیں کئے جائیں تاکہ دیگر مطبوعات کو بھی اشتہارات مل سکیں۔ انہوں نے اس امر کی یقین دہانی بھی کرائی کہ سیلز ٹیکس کی مد میں اے جی سندھ کی طرف سے حالیہ کٹوتی کے مسئلہ پر متعلقہ حکام سے بات کی جائیگی اور اس غیر قانونی کٹوتی کی رقم واپس ادا کرائی جائیگی۔ سندھ کمیٹی  کا اجلاس چیئرمین جاوید مہر شمسی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اراکین نے سیکرٹری اطلاعات ،ڈی جی اطلاعات اور ڈائریکٹر اشتہارات کو سندھ کے اخبارات کے مسائل سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر پیشکش کی کہ صوبہ کے اخبارات ڈینگی وباء سے متعلق آگاہی کیلئے سندھ حکومت کے سپلیمنٹ کو مفاد عامہ کے طور پر رعایتی نرخوں پر شائع کریں گے اور کلر چارجز عائد نہیں کئے جائینگے ۔سیکرٹری اطلاعات نے ان کے اس جذبہ کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ سندھ کی اخباری صنعت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھر پور کوشش جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں پنجاب کمیٹی کے چیئرمین خوشنود علی خان نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس میں جاوید مہر شمسی چیئرمین ، یونس مہر نائب چیئرمین ،شہاب زبیری فنانس سیکرٹری ،حسن اکبر (روزنامہ ڈان)، بلال فاروقی (روزنامہ آغاز )، رفیق احمدپیرزادہ (روزنامہ پاک سندھ)، نجم الدین شیخ (روزنامہ دیانت )، ناصر داد بلوچ (روزنامہ سندھ سجاگ )، علی بن یونس (روزنامہ بیوپار )، زاہدہ عباسی (روزنامہ نو سج )،فیصل شاہ جہاں (روزنامہ جدت کراچی)،منگل داس اروانی (روزنامہ ہلالِ پاکستان ) ،ممتاز علی پھلپوٹو(روزنامہ عوامی پرچار )، سید اکبر طاہر (روزنامہ جسارت ) ، نصر اللہ جمالی (روزنامہ سندھ )، مختار احمد عاقل (روزنامہ فرض)، اقبال حسین تونیو (روزنامہ جنگ)، حسینہ جتوئی (روزنامہ مومل ) اور منصور کورائی(روزنامہ واکا) نے شرکت کی۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں