column writers association ko general body ijlas

اباسین کالم رائٹرز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس۔۔

اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس ایسوسی ایشن کے آفس پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبے بھر کے منجھے ہوئے کالم نگاروں نے شرکت کی۔جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ طور پراباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ برائے سال 2023-24ء منتخب کی گئی جس کے مطابق سینئر کالم نگار ضیاء الحق سرحدی کو ایسوسی ایشن کاتیسری مرتبہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ عالمگیرآفریدی سینئر نائب صدر،عابد اختر حسن جنرل سیکرٹری، پروفیسرروشن خٹک نائب صدر، محمد سلیم آفاقی نائب صدر، فہمیدہ بٹ نائب صدر خواتین ونگ، ملک خان سیدمہمند جائنٹ سیکرٹری ،وسیم شاہد فنانس سیکرٹری، حافظ ارشدڈار میڈیا کواڈینیٹر، فضل شاہ مہمند ایڈوکیٹ اور اور عنایت گوھاٹی ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی منتخب کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن جو کہ صوبے بھر کے کالم نگاروں/تجزیہ نگاروں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اور صوبے کے منجھے ہوئے کالم نگار اس تنظیم کے اراکین ہیں یہ تنظیم ناصرف حکومتی اقدامات کی آگاہی کو عوام تک پہنچاتے ہیں بلکہ عوام کی رائے اور تنقید کو بھی حکومتی ایوانوں تک پہنچاتے ہیں۔ نومنتخب صدر ضیاء الحق سرحدی نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام اراکین کے بھر پوراعتماد کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیااوراس عزم کا اظہار کیا کہ اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن صوبے کے لئے تھنک ٹینک کی حیثیت رکھتی ہے اوریہ تنظیم حکومت و دیگراداروں کیلئے مشعل راہ ہے کیونکہ کالم نگار ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نہایت اہم کام کررہے ہیںاور خصوصاً کالم نگار برادری امن کیلئے قلم کے ذریعے اپنا کام جاری رکھے گی کیونکہ کالم نگار صحافت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں