سینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طاہر بزنجو کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے سابق ڈی جی ریڈیو پاکستان کے خلاف استحقاق کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نےبتایا کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی حدود میں پرانے درختوں کو کاٹ کر فروخت کیا گیا ہے۔ میں نے معاملہ ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کو خط لکھ کر اٹھایا ۔ افسوس کی بات ہے کہ اس کے بعدمجھے سوشل میڈیا پر بدنام کیا گیا اور میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔ سی بی اے نے ایک پریس ریلیز میں میرے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے ۔سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات نے بتایا معزز سینیٹر کے خلاف جو مہم شروع ہوئی اس پر شرمندہ ہیں۔ اس مہم میں نہ ہمارا ہاتھ اور نہ ہمیں علم تھا۔ سینیٹرمنظور احمد کاکڑ اور سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا جن لوگوں نے معزز سینیٹر کے خلاف پروپیگینڈا کیا ہے ان کو بے نقاب کیا جائے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)