معروف کالم نگارعرفان صدیقی کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کاجواب جمع کرادیا، عدالت نے فریقین سے 14 نومبر تک معاہدے سے متعلق جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں عرفان صدیقی کی اخراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی،ولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کاجواب جمع کرادیا،وکیل عرفان صدیقی نے کہا کہ میرا موکل کوئی لینڈ لارڈ نہیں،اسلام آباد میں یہ اس طرح کا پہلا واقع ہے،ڈی ایس پی نے کہا کہ اس قسم کے 22 کیسز اسلام آباد میں دائر ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے ڈی ایس پی سے استفسار کیا کہ کیا معاہدہ عرفان صدیقی نے کیا، مقدمہ عرفان صدیقی کے خلاف کیوں درج کیا، بیٹے کے خلاف کیوں نہیں کیا ؟۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے قانون کے مطابق جانا ہے،ہم نے دیکھنا ہے کہ کیا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اختیار رکھتا ہے؟جسٹس عامر فاروق نے ڈی ایس پی کو ہدایت کی کہ تمام کیسز اگلی سماعت پر ساتھ لائیں،عدالت نے فریقین سے 14 نومبر تک معاہدے سے متعلق جواب طلب کر لیا۔۔۔۔
کالم نگارکیس،پولیس کاجواب جمع۔۔
Facebook Comments