اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا کہ انہیں معاشی مسائل کی وجہ سے کم عمری میں ہی اپنی پڑھائی چھوڑنی پڑگئی تھی۔۔ سال 2016 میں فلم جاناں سے پاکستان شوبز میں قدم رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور ان کے حالیہ ڈرامے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ گھریلو معاشی مسائل کی وجہ سے اپنی پڑھائی مکمل نہیں کر سکیں اور انہوں نے کالج کی تعلیم بھی مکمل نہیں کی۔ ہانیہ عامر نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کی واحد کفیل ہیں اور انہیں اپنی کالج کی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑنی پڑی کیونکہ انہیں خوش قسمتی سے شوبز میں کام مل گیا تھا اور انہیں پیسے ملنے لگے تھے جس کی اُس وقت انہیں بےحد ضرورت بھی تھی۔ یاد رہے کہ ماضی کے انٹرویو میں ہانیہ عامر نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ٹاِک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر انہیں ایک فلم پروڈیوسر نے رابطہ کیا تھا اور اس طرح انہیں اداکاری کا موقع ملا جو ان کیلئے ناقابلِ یقین تھا۔
کالج کی تعلیم مکمل نہ کرسکی، ہانیہ عامر۔۔
Facebook Comments