تیزی سے کامیاب ہوتے کوک اسٹوڈیو کے 12ویں سیزن میں ابرار الحق کے ’بلو‘ ، شجاع حیدر اور ریچل ویکاجی کے ’سائیاں‘ کے بعد صنم ماروی کا ’حیران ہوا‘ بھی کاپی رائٹس کا شکار ہوگیا۔ پندرہ نومبر کو کوک اسٹوڈیو 12 کی چوتھی قسط میں گلوکارہ صنم ماروی نے صوفی کلام ’حیران ہوا‘ پیش کیا۔گلوکارہ نے ’جگر مراد آبادی، سچل سرمست اور دیگر شعرا‘ کے بولوں کو صوفیانہ انداز میں پیش کرکےاپنے مداحوں کو اچھا تحفہ دیا تھا مگر ریلیز ہونے کے اگلے ہی دن کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے باعث اسے یوٹیوب سے ہٹادیا گیا۔اگر آپ یوٹیوب پر ’’حیران ہوا‘‘ گانے پر کلک کریں گے تو ایک پیغام سامنے آئے گا جس پر لکھا ہے کہ یہ ویڈیو عابدہ پروین کے کاپی رائٹ ایکٹ کے دعوے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔اس گانے پر پاکستان کی نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کاپی رائٹ ایکٹ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
کوک اسٹوڈیو کا تیسرا گانا بھی کاپی رائٹس کا شکار۔۔
Facebook Comments