کوکاکولا کا پاکستان مخالف اشتہار، پیمرا سے جواب طلبی۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی مشہور مشروب ساز کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف اشتہاری مہم چلانے کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے ،پیمرا اور دیگر فریقین سے 8 اگست کو جواب طلب کر لیا۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے جواد احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ان کے خیال میں پیمرا نے مہم پر پابندی لگا دی ہے،آئندہ سماعت پر عدالت میں اس حوالے سے پیمرا کانوٹیفیکیشن پیش کر دیں گے۔ درخواستگزار جواد احمد نے عدالت کو بتایا کہ مشروب ساز کمپنی نے جان بوجھ کر پاکستانیوں کو انتہا پسند ظاہر کیا ،اشتہار پاکستان مخالف ہے۔ عدالت کمپنی پر مستقل پابندی لگائے۔عدالت نے 8اگست کو پیمرا، پی ٹی اےو دیگر سے جواب مانگ لیا

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں