وزیراعلی ہاؤس سندھ میں قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلی ہاؤس میں خلاف قانون میڈیا کنسلٹنٹ بھرتی کیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ وزیراعلی ہاؤس نے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد رقم میڈیا کنسلٹنٹ کو ادا کردئیے،میڈیا کنسلٹنٹ کو پانچ لاکھ روپے ماہانہ ،سرکاری گاڑی اور فیول سمیت دیگر مراعات دی جارہی ہیں،آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وزیراعلی سیکریٹریٹ میں قواعد کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کردی۔۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلی سندھ سیکریٹریٹ میں مطلوبہ تعلیمی قابلیت تجربے اور سلیکشن کمیٹی کےبغیر بھرتیاں کی گئیں اور خلاف ضابطہ بھرتیوں سےقومی خزانے کو کروڑوں روپےکانقصان پہنچایاگیا۔۔
Facebook Comments