peca ke khilaaf darkhuast wafaq ko notice jaari

کلب ملازمین کی تنخواہوں میں 43 فیصد تک اضافہ۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کلب ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد سے43 فیصد تک اضافہ کر کے ماہ اگست کی تنخواہ ادا کر دی ہے۔ پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، سینئر نائب صدر شاداب ریاض ، نائب صدر ظہیر احمد بابر ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمورجکھڑ ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد اور اراکین گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ کلب کے معاشی حالات مزید بہتر اور مستحکم ہوئے تو کلب ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔تنخواہوں میں اضافہ کرنے پرلاہور پریس کلب کے ممبران نے گورننگ باڈی کے احسن اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں