club members keliye driving license ki sahoolat

کلب ممبران کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت۔۔

لاہور پریس کلب کے معززممبران اور ان کی فیملیز کے لئے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لئے ارفع کریم ٹاور لاہور میں خصوصی کیمپ لگایا گیا۔ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لرننگ لائسنس پر کنفرم لائسنس کے علاوہ تجدیدو ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے۔ ڈرائیونگ لائسنس کیمپ میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خصوصی کیمپ کے انعقاد اور اس میں مہیا کی گئی سہولیات کو شاندار اقدام قراردیا۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے اس موقع پر کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے جذبے سے سرشارہے اور ممبران کو تعلیم و صحت سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات میں خدمات مہیاکرکے اپنے وعدے پر عمل پیرا ہے۔انھوں نے چیف ٹریفک آفیسرلاہورمنتظرمہدی کی جانب سے سپیشل ڈرائیونگ لائسنس کیمپ لگانے پران کا شکریہ ادا کیااور ڈرائیونگ لائسنس کیمپ کے انعقاد پرممبر گورننگ باڈی حسنین چوہدری کی کاوشوں کو سراہا ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں