club library ko e library mein tabdeel karne ka faisla

کلب لائبریری کو ای لائبریری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ۔۔

لاہور پریس کلب کی ظہیر کاشمیری لائبریری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی و نائب صدر کلب امجد عثمانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان سعید اختر ، طارق کامران ، صبا ممتاز ، سلمان رسول ، شہزاد فراموش ، محمد عبداللہ ، شہباز انورخان اور میم سین بٹ نے شرکت کی جبکہ اظہر غوری اور اقبال بخاری بوجوہ شریک نہ ہو سکے۔۔۔۔شرکائے اجلاس نے  لائبریری کی مکمل بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں جن کا جائزہ لینے کے بعد چیئرمین کمیٹی نے ارکان کی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ۔۔کلب لائبریری کو ای لائبریری میں تبدیل کر دیا جائے گا جس کے لیے ابتدائی طور پر ریکارڈ کو آن لائن کرنے لیے جلد کمپیوٹر اور کیمرے نصب کئے جائیں گے۔۔۔۔نئی شیلف بنائی جائیں گی جبکہ کتابوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔۔۔۔لائبریری کو سٹنگ روم کے بجائے ریڈنگ روم کا درجہ دیا جائے گا کہ ممبران کے لابی کی صورت ایک بہترین نشست گاہ موجود ہے۔۔۔۔۔لائبریری ڈسپلن بہتر بنانے کے لیے اوقات کار دن گیارہ  بجے سے شام سات بجے مقرر کئے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔لائبریری میں شورشرابے اور تمباکو نوشی کی روک تھام سمیت دیگر قواعد وضوابط کی پابندی کروائی جائے گی۔۔۔۔۔قومی اخبارات کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔۔اجلاس میں معروف ناشر رانا عبدالرحمٰن آف بک ہوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی پراسرار موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔۔۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں