صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے احمدرضا کی قیادت میں فیزٹو ممبران نے ملاقات کی۔ جن میں احمد صابر چغتائی، محمد صدیق، سجاد اعوان، ناصر محمود سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ممبران گورننگ باڈی مدثر شیخ اور خواجہ سرمد فرخ بھی موجود تھے۔ صدر ارشد انصاری نے فیزٹو پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دو ہزار پچیس فیزٹو کی تکمیل کا سال ہے۔ ڈاون پیمنٹ بیلٹنگ کے بعد دو اقساط میں دینا ہوں گی۔ وہ لاہور پریس کلب کے کسی بھی ممبر کو پلاٹ سے محروم نہیں رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ صدر ارشد انصاری نے کہا کہ وہ دنیا سے چلے جانے والے فیزٹو ممبران کی بیوگان کو بھی پلاٹ دلائیں گے۔ اور ان کی ڈاون پیمنٹ بھی جرنلسٹ سپورٹ فنڈ سے ادا کرائیں گے۔ فیزٹو ممبران نے ارشد انصاری کو فیزٹو کا حقیقی لیڈر قرار دیتے ہوئے انہیں محسن فیزٹو کا خطاب بھی عطا کیا۔