club arakeen o eehl e khana keliye special nashtay ka ahtemaam

کلب اراکین واہل خانہ کیلئے اسپیشل ناشتے کااہتمام۔۔۔

لاہور پریس کلب نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے سپیشل لاہوری ناشتہ کا اہتمام کیا۔ لاہوری ناشتہ مینو میںہردلعزیز مشہورپکوان بونگ،چکن نہاری، مرغ وانڈہ چنے، حلوہ ، لسی ، تل والے کلچے، چائے اور دیگر کھانے مہیا کئے گئے۔ پروگرام میں ممبران کی فیملیز خصوصا بچوںاورخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لاہور پریس کلب کے صدراعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے اس موقع پرکہا کہ لاہور پریس کلب ایک فیملی کلب ہے جہاں ممبران کی فیملیز کو تفریح کے مواقع اس انداز میں مہیا کرنا ہے جس سے وہ بہترین ماحول میں اعلی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں، آج کا فیملی سنڈے برنچ کا اہتمام بھی اسی مقصد کی ایک کڑی ہے کہ ممبران اپنی فیملیز کے ساتھ کلب آکر کچھ تفریح حاصل کریں۔ ممبران اور ان کے اہل خانہ نے سنڈے برنچ کے لئے اعلی پکوان اور شاندار انتظامات پرپریس کلب کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اورلاہورشہرکے ناشتہ کے روائتی کھانوں سے خوب لطف اندوزہوئے۔صدراعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے ممبران اور ان کی کثیر فیملیز کی سنڈے برنچ میں خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور تفریح کے لئے مزید پروگرامز ترتیب دے رہی ہے جس کا مقصد انھیں زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرناہے۔انھوں نے کلب کیفے ٹیریاکمیٹی اورکلب سٹاف کو لاہوری ناشتہ پروگرام کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں