club arakeen ke bacho keliye scholarship ka muahida

کلب اراکین کے بچوں کیلئے اسکالرشپ کا معاہدہ۔۔۔

لاہور پریس کلب اورپرائیویٹ نرسنگ کالجز فیڈریشن کے مابین ممبران کے بچوں کو نرسنگ کے ڈپلومہ جات میں سکالر شپس پر تعلیم دینے کا معاہدہ طے پاگیاہے۔ ایم او یو سائن ہونے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سیکرٹری زاہد عابد،سینئرنائب صدر شیراز حسنات،نائب صدر امجد عثمانی، ممبرگورننگ باڈی شہباز چوہدری ، عمران شیخ ، راناشہزاد ، اعجاز مرزا ، عالیہ خان ، فاطمہ مختار ، عابد حسین ، سید بدرسعید ،پرائیویٹ نرسنگ کالجز فیڈریشن کے پیٹرن ان چیف محمود صادق،صدر ندیم پال اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا نے شرکت کی۔ایم او یو کے مطابق پرائیویٹ نرسنگ کالجز فیڈریشن کے تمام کالجز لاہور پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو نرسنگ کے ڈپلومہ جات میں سکالر شپس پر تعلیم دینگے۔صدرارشد انصاری نے پرائیویٹ نرسنگ کالجز فیڈریشن کے عہدیدران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے بچوں کیلئے یہ بہت بڑی خوش آئند بات ہے کہ وہ کم پیسوں میں نرسنگ کی تعلیم حاصل کر سکیں گے، نرسنگ کا پیشہ اعلی احترام کا مستحق ہے اور یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں آج بھی ملازمت کے مواقع موجود ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا انکی فیڈریشن کا مشن ہے اور اسی مشن کے تحت آج وہ یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم ہر ماہ لاہور پریس کلب میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا کرینگے۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔تقریب کے اختتام پر نو منتخب عہدیدران کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں