club arakeen ehel khana keliye muft dialysis ka aelan

کلب اراکین، اہل خانہ کیلئے مفت ڈائیلاسز کا اعلان۔۔

لاہورپریس کلب کے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے لاہورپریس کلب اور رحمان فاﺅنڈیشن کے مابین معاہدہ طے پاگیاہے ۔ رحمان فاﺅنڈیشن ملک کے مختلف شہروں میں گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والاادارہ ہے ۔ رحمان فاﺅنڈیشن لاہورپریس کلب کے معززممبران اور ان کے عزیزو اقارب کو گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات مہیا کرے گا، معاہدے کے تحت گردوں کے ٹیسٹ آرایف ٹی اور گردوں کے ڈائلسیز مفت کئے جائیں گے جبکہ دیگردستیاب ٹیسٹوں پر پچاس فیصد رعایت ہوگی۔معاہدے کے مطابق آﺅ ٹ ڈورمیںشوگر، ہیپاٹائٹس ، فزیوتھراپی ، جنرل فزیشن ودیگرامراض میں مبتلا مریضوں کو مشورہ فیس میں پچاس فیصد رعایت ہوگی اور مستحق ممبران ، بیواﺅں ا ور یتیموں کاعلاج مفت کیاجائے گا۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور رحمان فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیازنے معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر شاداب ریاض ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، ممبران گورننگ باڈی اسد جعفری ، رضا محمد ، نفیس احمد قادری ، سینئر لائف ممبر علامہ صدیق اظہر ، سابق فنانس سیکرٹری شیرازحسنات ، محبوب چوہدری، عاطف پرویز،خالد امین ،رحمان فاﺅنڈیشن کے ڈائریکٹر اور سیرت سکالرڈاکٹر طارق شریف زادہ ، ڈائریکٹر شازیہ فیاض اورفنانس منیجر چوہدری محمد اعظم سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ لاہورپریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کو صحت کی شاندار سہولیات مہیا کرنے کے لئے رحمان فاﺅنڈیشن اور لاہورپریس کلب کے مابین معاہدہ کرانے پر صدر اعظم چوہدری نے ممبرگورننگ باڈی رضا محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے منتخب گورننگ باڈی ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے اور ایسے پروگرامز ترتیب دیئے جارہے ہیں جس سے مہنگائی کے اس کٹھن دورمیں انھیں زیاد ہ سے زیادہ ریلیف مہیاہوسکے ۔ رحمان فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقارنیازنے اس موقع پر کہاکہ صحافیوں کے دل لاہورپریس کلب آکر انھیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ، ہماری فاﺅنڈیشن کا مقصد خدمت خلق ہے اوردرجنوں مریض زیرعلاج ہیں جنھیں صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیںاور لاہورپریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلخانہ کی خدمت ہمارے لئے اعزازہے ۔ صدر اعظم چوہدری نے رحمان فاﺅنڈیشن کے چیئرمین اور ان کی ٹیم کا شکریہ اداکیا اور دونوں اداروں کے مابین ممبرگورننگ باڈی رضا محمد کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ممبران کے لئے مزید آسانیوں کے لئے کوشاں رہیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں