click the digital news idea ka ineqad

’’کلک! دی ڈیجیٹل نیوز آئیڈیاتھون‘‘ کا انعقاد

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے سینٹر فار ایکسی لینس اِن جرنلزم کے تحت ’’کلک! دی ڈیجیٹل نیوز آئیڈیاتھون‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں 150سے زائد ابتدائی، متوسط اور معتمد سطح کے ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں نے شرکت کی جس میں انہیں اپنے چینل کو بزنس میں تبدیل کرنے اور مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس سے آمدنی حاصل کرنے کے ذرائع سے آگاہ کیاگیا۔اس تقریب کا انعقاد سینٹر فار اکسیلینس اِن جرنلزم نے ڈچ ویلے اکیڈمی کے اشتراک سے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملٹی میڈیا صحافی صبا بانو ملک کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دنیا کا منظر ہر لمحہ ارتقاء سے گزرتا رہتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کے سفیرالفریڈ گریناس نے کہاکہ پیسہ بنائیں اور لاکھوں کمائیں لیکن اپنی ذمہ داری بطور صحافی نہ بھولیں۔ مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافت کو نئی شروعات دینے کی ضرورت ہے ۔ تقریب کے پہلے مباحثے، بعنوان“صحافی یا انفلیوئنسر”میں سحر حبیب غازی، شہزاد غیاث شیخ، سید مزمل اور اعزاز سید نے بطور مہمان شرکت کی۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں