سما ٹی وی میں صفائی مہم شروع کردی گئی ہے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی،لاہور اور اسلام آباد بیورو میں کچھ رپورٹرز کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے جنہیں اب فارغ کردیاگیا ہے۔۔ پپو کے مطابق گزشتہ ماہ چینل انتظامیہ نے کچھ رپورٹرز کو نوٹسز جاری کئے تھے جس میں انہیں آگاہ کردیاگیا تھا کہ ان کی پرفارمنس سوالیہ نشان ہے اس لئے وہ جولائی میں فارغ کردیئے جائیں گے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ جولائی میں سماٹی وی میں انکریمنٹ کے لئے تمام رپورٹرز کی پرفارمنس ،ان کا کام اور دیگر معاملات کی مارکنگ کی جاتی ہے جس کے بعد انکریمنٹ بھی لگایاجاتا ہے، لیکن اس بار اوپر سے حکم آیا ہے کہ جب اچھے کام پر انکریمنٹ لگایاجاتا ہے، سال میں دو بونس دیئے جاتے ہیں تو پھر خراب پرفارمنس یا کارکردگی پر انہیں نکالا کیوں نہیں جاتا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ سما ٹی وی میں جہاں ایک جانب رپورٹرز نکالے جارہے ہیں جن کی پرفارمنس ٹھیک نہیں تھی یا جن کی عمر ساٹھ سال سے اوپر ہوگئی، وہیں نئے رپورٹرز بھی رکھے جارہے ہیں، اسی طرح چینل انتظامیہ کی کچھ اینکرز پر بھی نظریں ہیں جن کی کارکردگی کو نوٹ کیاجارہا ہے ،جس کے بعد ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا،لیکن ان کی جگہ پُر کرنے کےلئے متبادل کے طور پر کچھ اینکرز کو رکھا بھی گیا ہے۔
