clean shave log pasand hein | Aiza Khan

کلین شیو لوگ پسند ہیں، عائزہ خان۔۔

بیٹا گود لیے جانے کی افواہوں پر اداکارہ عائزہ خان نے خاموشی توڑ دی اور لوگوں کی ان افواہوں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عائزہ خان نے بتایا کہ میں نے سوشل میڈیا پربہت دلچسپ  افواہیں سنی ہیں کہ ہمارا (عائزہ خان،دانش تیمور) کا بیٹا رعیان تیمور ہمارا اپنا بیٹا نہیں بلکہ ہم نے اسے گود لیا ہے  حالانکہ ان خبروں میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں ہے، اداکارہ نے اپنے بیٹوں کو سب سے بڑا تحفہ قراردیا ہے ۔اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور دونوں پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور شخصیات ہیں جو اپنے کام میں اکثر مصروف رہتے ہیں لیکن کام  کے ساتھ  وہ اپنے دونوں بچوں کی اچھی تربیت  پر پوری توجہ دیتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے بتایا کہ انہیں کلین شیو لوگ پسند ہیں کیونکہ وہ یہ دیکھتی ہیں کہ لوگ اسی شکل کیساتھ دنیا میں آئے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں