سٹی نیوز نیٹ ورک کے صحافی تنخواہوں کے انتظار میں۔اور سو سے زائد افراد عمرے پرہیں جنہیں میڈیا گروپ کی جانب سے عمرہ کرایاجارہا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سٹی نیوز نیٹ ورک اور 24 نیوز کے صحافیوں کو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں اب تیسرا ماہ بھی اسی انتظار میں گزر رہا ہے ۔۔۔ایک طرف تو پیسے نہ ہونے کا رونا رویا جاتا ہے دوسری طرف سٹی 42 کی بلڈنگ میں کنسٹرکشن کا کام زور وشور سے جاری ہے ایک مکمل فلور ایگزیکٹو فلور کے نام سے رینوویشن کرکے تیار کیا گیا اور تمام ہیڈز اور باس سمیت اس فلور پر شفٹ ہوچکے ہیں ۔۔اکتوبر کے ماہ میں کم تنخواہ والے صحافیوں کوستمبر کی تنخواہیں دے دی گئی تھی مگر پچاس ہزار سے اوپر کے افراد کو تنخواہوں سے محروم رکھا گیا اس کے بعد اگلے ماہ سے کسی کو تاحال تنخواہیں نہیں ملیں۔۔ہر روز آج کل آج کل کرکے صحافیوں کو مطمئن کیا جاتا ہے اس دوران کئی افراد ادارہ بھی چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔۔پپو کے مطابق کھانے کی یہ صورتحال ہے کہ چاول کھانے کے لیے چمچ دستیاب نہیں ۔ ۔چائے کے لیے ٹی بوائے کہتے ہیں کپ لے آئیں تو چائے مل جائے گی ایڈمن کو کہا جائے تو ایڈمن کہتا ہے کہ کپ نہیں ہیں تو کیا کریں۔ ۔ ۔کپ کم ہیں عملہ زیادہ ۔۔اسی طرح اس سے قبل تنخواہیں تقریبا چالیس دن بعد ملتی رہی یعنی ایک دیہاڑی دار مزدور کی طرح دیکھیں تو تیس کا مہینہ دیکھیں ۔یوں دو ماہ کی تنخواہیں بھی خاموشی سے دبا لی جاتی ہیں۔۔۔اب بھی یہی بازگشت ہے کہ آج سب کو تنخواہیں مل جائیں گی اور عملہ یہ سوچتا ہے کاش۔۔۔
سٹی نیوزنیٹ ورک: عمرہ مفت لیکن تنخواہ کوئی نہیں۔۔
Facebook Comments