city network ke reporters ka trap

سٹی نیوز نیٹ ورک کے رپورٹرز کا ٹرپ، سرکاری یا۔۔۔؟؟

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی شاہ خرچیاں یا ذاتی جیب سے اخراجات۔ محسن نقوی نے اپنے سٹی نیوز نیٹ ورک کے تمام چینلز سے وابستہ رپورٹرز کو تین روزہ تفریحی دورے پر مری میں واقع گورنر ہاؤس بلالیا پورے پاکستان سے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ رپورٹر جمعہ کی دوپہر گورنر ہاؤس پہنچے جہاں وہ اتوار کی شام تک سرکاری مہمان ہیں۔ محسن نقوی جو خود دبئی میں موجود تھے ، ہفتے کی شام گورنر ہاؤس پہنچیں گے جہاں عشائیہ پر وہ اپنے رپورٹرز سے ملاقات کریں گے اور دبئی میں  ہونے والی اہم ملاقاتوں کے بعد اپنے رپورٹرز کو چینلز کی نئی پالیسی سے آگاہ کریں گے۔گورنرہاؤس مری سے ملنے والی مبینہ اطلاعات کے مطابق  رپورٹرز کی تفریح و طبع کے لئے تمام نصابی اور غیر نصابی سامان بھی مہیا کیا گیا ہے، قرض میں ڈوبے ملک کے ایک نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے ایسے وقت میں جب کہ آئی ایم ایف قرض دینے سے انکار کررہا ہے، اپنے رپورٹرز کے لئے مری کے ٹرپ کا اہتمام کرنا صحافتی حلقوں میں شکوک وشبہات کا باعث بن رہا ہے، ان کے مخالفین دعوے کررہے ہیں کہ  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا  سرکاری خزانے کا اس طرح بے دریغ استعمال ملک کے کرتا دھرتاؤں کے لمحہ فکریہ ہے۔۔تاہم سٹی نیوزنیٹ ورک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے ٹرپ محسن نقوی  چینلز کے خرچے پر کراتے ہیں۔ کراچی بیورو سے بھی تین لوگ اس تفریحی ٹور پر گئے ہیں۔سٹی نیوز نیٹ ورک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سٹی فیملی ٹرپ کہلاتا ہے اور یہ برسہا برس کی روایت ہے، اس موقع پر سی ای او محسن نقوی صاحب تمام رپورٹرز سے میٹنگ بھی کرتے ہیں اور ان سےگھل مل جاتے ہیں۔ اسی طرح سٹی فیملی کو سالانہ عمرہ بھی کرایا جاتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں