سٹی 42 نیوز نیا سال بھی امیدیں توڑ رہا ہے ۔۔۔سٹی 42 میں عملے کو ابھی گزشتہ برس کے ماہ اکتوبر کی تنخواہیں ملی ہیں دو ماہ کی تنخواہوں کے بارے میں کچھ علم نہیں کب ملیں گی۔ایچ آر اور اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ بھی لاعلم ہیں کہ کب تنخواہیں جاری کی جائیں گی ۔۔پپو کے مطابق ایک طرف تو سٹی 42 میں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے اور بجٹ زیادہ ہونےکو بنیاد بنا کر جگن کاظم مارننگ شو چھوڑ کر جا چکی ہیں انہوں نے اپنا آخری پروگرام 31 دسمبر کو24 نیوز پر کیا تھا پپو کا کہنا ہےکہ جگن کاظم کومالک کی جانب سے الوادعی ڈنر بھی دیا گیا جس میں نیوز اور پروگرام ہیڈز بھی شامل تھے۔ ان کی جگہ سٹی 42 کے مارننگ شو کی اینکر سیمل ہاشمی کو 24 نیوز کا مارننگ شو دینے کی تیاری ہو رہی ہے تاحال 24 نیوز پر جگن کاظم کے پرانے پروگرام ان ائیر ہورہے ہیں کیونکہ سیمل کے ساتھ ایک میل اینکر نے بھی مارننگ شو کا حصہ بننا ہے ۔ابھی تک میل اینکر کا نام فائنل نہیں ہوا۔۔ابوزر معظم کا نام زیر غور ہے ۔کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ پیر کے روز سے نیا مارننگ شو آن ائیر کردیا جائے ۔جہاں سٹی 42 کے عملے کو دو ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں وہیں دی نیشن کے گروپ ایڈیٹر سلیم بخاری نوائے وقت گروپ کی جانب سے نو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر سٹی 42 کا حصہ بن گئے یہاں ان کو چیف ایڈیٹر سٹی نیوز نیٹ ورک کی ذمہ۔داری سونپی گئی ہے۔۔دو روز قبل سٹی 42 نیوز کے یوٹیوب پر ایک ملین سبسکرائبرز ہونے پر نیوز روم میں کیک کاٹا گیا اور ایک گھنٹے کی سپیشل ٹرانسمیشن بھی کی گئی۔۔
سٹی 42کے ورکرز 2 ماہ سے سیلری سے محروم۔۔
Facebook Comments