لاہور پروگریسیو گروپ نے آج سٹی فورٹی ٹو کے دفتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق پروگریسیو گروپ نے سٹی فورٹی ٹو کے مالک محسن نقوی سے کچھ مطالبات کئے ہیں۔۔ جس کے مطابق وہ اپنے چینل پر رضوان ملک اور دیگر ورکرز کو بروقت تنخواہیں ادا نہ کرنے پر معافی مانگیں۔۔رضوان ملک کے اہل خانہ کے لیے کم از کم دس لاکھ روپے امداد اور لائف ٹائم تنخواہ جاری رکھنے کا اعلان کریں۔۔سٹی 42 گروپ کے تمام ورکرز کی بقایا تنخواہیں فی الفور ادا کریں۔۔پروگریسو گروپ کا کہنا ہے کہ ۔۔باقی تمام صحافتی ادارے، جہاں ورکرز کا استحصال کیاجارہا ہے اور بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں، وہ بھی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کریں۔۔پروگریسیو گروپ نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسی قانون سازی کی جائے کہ جو ادارہ ہر ماہ ورکرز کی تنخواہیں ادا نہیں کرے گا اس کو سرکاری و پرائیویٹ ادارہ اشتہار نہیں دے گا۔۔پروگریسیو گروپ نے منگل کے روز سٹی فورٹی ٹو گروپ کے مالک کو چوبیس گھنٹے کاٹائم دیا تھا کہ چینل پر معافی مانگنے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے ورنہ 12 فروری بروز بدھ 3 بجے سٹی 42 کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا تمام صحافیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے مرحوم ساتھی کے حق اور دیگر متاثرہ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے شرکت یقینی بنائیں۔۔
سٹی 42 پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان۔۔
Facebook Comments