sindh mein sach bolne wale sahafion ka qatal kia jarha hai

سینما اور فلم انڈسٹری کو مراعات دینے کا اعلان۔۔

عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 کے جگمگاتے پاکستان پویلین میں ’’ہفتہ فلم‘‘ کا آغاز ہوگیا جسکا افتتاح وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کیا۔ ہفتہ فلم میں گیارہ پاکستانی فلموں کی نمائش کی جائے گی اور فلم ویک کے پہلے روز جیو فلمز کی کامیاب مووی “طیفا ان ٹربل” ناظرین کیلئے پیش کی گئی۔ فلم ویک کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت فلم اور اسپورٹس کو بطور انڈسٹری فروغ دینا چاہتی ہے اس لئے فلموں کے فروغ کیلئے فی الحال 30 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ انھوں نےپیشکش کی کہ نوجوان اچھے اور اچھوتے آئیڈیاز پیش کریں تو یہ رقم اُن کو فلم پروڈکشن کیلئے فراہم کی جائے گی۔ فواد چوہدری نے اس موقع پر اعلان کیا کہ حکومت نے فلم مشنری کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ دی ہے۔ سینما میں بجلی کو ٹیکس فری کردیا گیا ہے اور فلم سے حاصل آمدنی پر بھی ٹیکس ختم کردیا ہے۔ انھوں نے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ فلم انڈسٹری پر انوسٹمنٹ کریں اور منافع کمائیں۔ انھوں مزید کہا کہ پاکستانی ڈراموں کو بھی پاکستان پویلین میں دیکھانے کی کوشش کریں گے تاکہ دنیا میں پاکستان کے ڈرامہ انڈسٹری بھی سامنے آسکے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں