cinema kholen ya nahi

سینما کھولیں یا نہیں، مالکان شش و پنج کا شکار۔۔

حکومت کی جانب سےسینما گھروں پر عائد کورونا پابندی ختم کئے جانےکے باوجودسینما مالکان سینما ہال کھولنے کے حوالے سے شش و پنج کا شکارہیں، سینما جاکر فلم دیکھنے والے کے لئے ویکسینیٹڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے،بعض سینما مالکان بڑی عید سے قبل سینما کو کھولنے کے خواہش مند ہیں ،کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا ،جس کے باعث گزشتہ پورے سال میں کسی ایک فلم کی سینما گھر میں نمائش نہیں ہوسکی اب تقریباً سوا سال بعد کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ سینما گھروں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے،تاہم سینما جاکر فلم دیکھنے والے کے لئے ویکسینیٹڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ، ایسے میں بعض سینما مالکان بڑی عید سے قبل سینما کو کھولنے کے خواہش مند ہیں لیکن اب تک کوئی بھی فلم پروڈیوسر اپنی فلم اس سال بھی عید پر نمائش کے لئے پیش کرنے کو تیار دکھائی نہیں دے رہا ہے، پاکستان فلم ایگزیبیٹر زایسوسی ایشن (پی ایف ای اے)نے سینما کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کو مسترد کردیا ہے،پی ایف ای اے کے صدر زوریز لاشاری نے کہا ہے کہ صرف ویکسی نیٹڈافراد کو فلم دیکھنے کی اجازت کی پالیسی انتہائی سخت ہے جس پر عمل درآمد ناممکن ہے،اس ایس او پیز کے ساتھ کوئی بھی فلم پروڈیوسر اپنی فلم نمائش کے لئے پیش کرنے کو تیار نہیں ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں