punjab ke cinema khulne ka faisla agle hafte huga

سینما گھر اور تھیٹرز بھی دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان۔۔

حکومت پاکستان نے ملک میں 14 روز کے لیے بڑے اجتماعات، مذہبی تقریبات، شادی ہالز اور سینما گھروں ،تھیٹرزپر پابندی لگادی، صرف 3 ایئر پورٹس پر بین الاقوامی پروازیں لینڈ کریں گی۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ریاست کے لیے لوگوں کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کنفرم کیسز ہیں، مرض کے حوالے سے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی کل میٹنگ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام بڑے اجتماعات اور شادی ہالز میں تقریبات پر دو ہفتوں کیلئے پابندی لگائی گئی ہے، اس دوران سینما گھر اور تھیڑز کو بھی بند رکھا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مذہبی اجتماعات سے متعلق مشاورت کی ذمہ داری وزیر مذہبی امور کو دی گئی ہے جبکہ کچہریوں اور کورٹس سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان سے         ر ابطہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم درخواست کریں گے کہ سول کورٹس میں تاریخیں 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کریں، درخواست کریں گے کہ جوڈیشل مجسٹریٹس اور سیشن کورٹ کے ججز جیلوں میں جاکر ریمانڈ اور ضمانت کے فیصلے کریں جبکہ جیلوں میں قیدیوں کے ملاقاتیوں پر تین ہفتے کےلیے پابندی عائد کی جائے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں