صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں عید میلاد النبی کے پیش نظر شہر کے تمام سینما گھر اور تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ 29 ستمبر بروز جمعہ کو شہر میں سینما گھروں اور تھیٹرز میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔رافعہ حیدر نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام تھیٹرز اور سینما گھروں کے مالکان کو تحریری ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ ولادت رسول کی عقیدت و احترام میں ان سینما گھر اور تھیٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Facebook Comments