وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے واضح کر دیا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ میں سینما اور فلم پرودکشن کی مشینری پر ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ میں غیرملکی ڈرامہ درآمد کرنے پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے ، اشتہارات میں غیرملکی ماڈلز لینے پر بھاری ٹیکس عائد ہوگا ۔فواد چودھری نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت اور فنکاروں کے تحفظ کے لیے غیر ملکی موا د پرٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا جس میں تجویز دی گئی کہ غیر ملکی ڈراموں کی ایک قسط پر 10 لاکھ روپے کا ٹیکس نافذ کیا جائے۔ اس کے علاوہ ایک قسط پر مشتمل غیر ملکی ڈرامے پر 30 لاکھ روپے کا ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔منی بجٹ میں غیر ملکی اداکار کی ایڈورٹائزنگ پر پانچ لاکھ روپے فی سیکنڈ ایڈوانس ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
