پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری کیخلاف گزشتہ اکتوبر میں ہتک عزت آمیز مواد نشر کرنے پر ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ پیمرا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 10 لاکھ روپے کا یہ جرمانہ 92 نیوز چینل پر عائد کیا گیا ہے۔ مذکورہ چینل نے 17اور18اکتوبر کو نشریات کے دوران بغیر کسی ثبوت کے معاون خصوصی کے خلاف بے بنیاد اور ہتک عزت آمیز مواد نشر کیا۔ پیمرا نے اس کارروائی کا فیصلہ کونسل برائے شکایات کی سفارش پر کیا ہے۔
Facebook Comments