وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز بھی جدہ پہنچ گئے جس کا اعلان انہوں نے خود کیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں حسین نواز نے اے آر وائی نیوز ٹی وی کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حرم شریف سے1 گھنٹے کی دوری پر موجود اپنے گھر میں موجود ہوں، ذاتی اخراجات پر جدہ آئے ہیں، انہوں نے نہ پہلےکبھی سفارتخانے سے سہولت حاصل کی اور نہ اب کریں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ایک جھوٹے چینل نے میری تصویر لگا کر یہ خبر چلائی ہے، ایسی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments