لاہور پریس کلب لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سینئر نائب صدر شیر از حسنات، نائب صدر امجد عثمانی سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے لائف ممبر سینئر صحافی و تجزیہ کار اور ٹیلن نیوز کے اینکرپرسن طاہر ملک کے گھر چوری کی بڑی واردات کی پرزور مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ، طاہر ملک اپنی بیوی سمیت چند روز سے بیرون شہر تھے کہ آج ہمسایوں نے مشکوک افراد کو گھر سے نکلتے دیکھا جس پر ہمسایوں نے فوری طاہر ملک کی بیٹی کو اس کی اطلاع دی اور وہ جب گھر پہنچیں تو چور گھر کا صفایا کر کے جاچکے تھے ابتدائی اندازے کے مطابق طاہر ملک کی بیوی، بیٹی کا زیور اور گھر میں موجود نقدی سمیت اہم اشیا چوری کی گئی ہیں ، چور مکمل اطمینان کے ساتھ گھر کا مکمل صفایا کر کے آرام سے فرار ہو گئے ۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں اور متعلقہ حکام کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کریں کیونکہ ایسے واقعات عوام اور صحافیوں میں عدم تحفظ پیدا کر رہے ہیں اور پولیس کی اتنے زیادہ ونگز ہونے ، جگہ جگہ پولیس ناکے اور گاڑیوں میں پٹرولنگ کرتی پولیس ہونے کے باوجود چوری کی واردات حکومتی خزانے سے سالانہ ڈیڑھ کھرب لینے والی پنجاب پولیس کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔