کوئٹہ کے سریاب روڈ پرچور نورانی مسجد کے باہر سے اے پی پی کے رپورٹرکاموٹرسائیکل لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اے پی پی کے رپورٹر سریاب روڈ پر واقع نورانی مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے گیا نماز پڑھنے کے بعد جیسے ہی باہر نکلے تو چور موٹرسائیکل لے اڑے تھے ۔موٹرسائیکل چوری کی اطلاعی رپورٹ علاقے کے تھانے میں درج کرلی گئی ہے ۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد ،جنرل سیکرٹری عبدالشکور ودیگر نے شہر میں چوری ،ڈکیتی ورہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی کوئٹہ اور ایس ایس پی آپریشنز سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شہر میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کانوٹس لیں ایک عرصے سے کے دوران سینکڑوں میڈیا ورکرز کو ان کے موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیاہے ،غریب میڈیا ورکرزکی تنخواہیں بھی اتنی نہیں کہ وہ نئے موٹرسائیکل خرید سکیں۔