child pornography benaqaab karne wala sahafi hamle mein shadeed zakhmi

چائلڈپورنوگرافی بے نقاب کرنے والا صحافی حملے میں شدید زخمی۔۔

جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پولیس کانسٹیبل کی بچوں کے ساتھ بدفعلی اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کا معاملہ بے نقاب کرنے والے صحافی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔صحافی زاہد ہانس نے کچھ روز پہلے تھانہ ٹھینگی میں تعینات کانسٹیبل دانیال کی بچوں کے ساتھ زیادتی اور بلیک میلنگ کے معاملے پر آواز اٹھائی جس پر اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس واقعے کو سامنے لانے کے بعد  صحافی زاہد ہانس پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ صحافی کو علاج کیلئے وہاڑی کے ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وہاڑی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ صدر وہاڑی زاہد ہانس کے پاس موجود ہے ۔ صحافی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جس کے بعد ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں