چیف سیکرٹری سندھ کا دورہ پریس کلب۔۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کا کراچی پریس کلب کا دورہ۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی, سیکریٹری رضوان بھٹی، نائب صدر رشید میمن، خزانچی وحید راجپر، جوائنٽ سیکرٹری اسلم خان، مونا خان, سید اطہر حسین, فاروق سمیع اور دیگر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے چیف سیکریٹری سندھ کو صحافیوں کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہ کیا گیا، انہونے بتایا کے پریس کلب کے ممبران کو جو پلاٹ دئے گئے ہیں اس زمین کی میوٹیشن کی جائے اور وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کی اسکیم بھی شروع کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹ کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں