قومی اخبار اپنے بانی الیاس شاکر مرحوم کے بعد مسلسل زوال پذیر ہے، جہاں ایک جانب اس کا معیار بری طرح گرا ہے وہیں اس کی سرکولیشن میں بھی نمایاں فرق آیا ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ قومی اخبار کے چیف رپورٹر اور سینئر ترین کارکن جو قومی اخبار کی لانچنگ سے اب تک مسلسل ساتھ ہیں ان کا قومی اخبار کی بلڈنگ میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔۔ پپو کے مطابق جب چیف رپورٹر حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر پہنچے تو گارڈز نے اسلحہ کے زور پر انہیں عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا۔۔ پپو کے مطابق گزشتہ ماہ قومی اخبار کے ڈپٹی ایڈیٹر کو بھی اسی طرح بلڈنگ میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔۔

Facebook Comments