سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں دنیا نیوزکے پروگرام میں چلنے والی آڈیو ٹیپ کا ریکارڈ ،اینکرپرسن اور چیئرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 24 دسمبر کو نجی ٹی وی پر جعلی آڈیوٹیپ چلادی گئی،یہ میری آوازہی نہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایف آئی اے سے پوچھتے ہیں کس نے یہ جعلی آڈیوٹیپ چلائی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میڈیا نے کیس چلانا ہے تو یہ کیس میڈیا کو بھیج دیتے ہیں ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات کیسے لیگ ہوئے؟ سربراہ جے آئی ٹی نے کہا کہ ہمارے سیکرٹریٹ سے کوئی چیز لیگ نہیں ہوئی میڈیا نے سنی سنائی باتوں پر خبر چلا دی،چیف جسٹس نے کہا کہ کامران خان کو سربراہ بنا دیتے ہیں اس ملک کو پرامن رہنے دیں ٹی وی پر بیٹھ کر آگ نہ لگائیں ۔
چیف جسٹس نے کامران خان کو طلب کرلیا۔۔
Facebook Comments