jit se do haftay mein report talb

چیف جسٹس سے منسوب غلط خبر چل گئی۔۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے مقدمے سے متعلق بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات میں چیف جسٹس پاکستان سے منسوب غلط خبر چلائی گئی۔ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  ٹی وی چینلز اور اخبارات میں یہ تاثر دیا گیا جیسے پرویز مشرف کے مقدمے میں چیف جسٹس ذاتی دلچسپی رکھتے تھے۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ معاملے سے متعلق وضاحت ضروری ہے جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف سےمتعلق سپریم کورٹ نےمختلف فیصلے دیئے ہیں، تاہم خبر سے ایسا تاثر ملا جیسے چیف جسٹس خود اس مقدمے کو دیکھ رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس سے منسوب چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور اب عدالت کی یہ وضاحت بھی اس طرح چلائی جائے جیسے خبر چلائی گئی۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے مختلف بینچ پرویز مشرف کے مختلف کیسز سن رہے ہیں، چیف جسٹس نے خصوصی عدالت کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی، چلنے والی خبریں سیاق و سباق سے ہٹ کر اور حقائق کے منافی ہیں۔جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایسے موقع پر ایسی خبریں جان بوجھ کر گھڑی گئیں، خصوصی عدالت سے متعلق شائع خبریں من گھڑت ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور صحافیوں کی ملاقات سے متعلق خبروں پر بھی سپریم کورٹ نے وضاحت کی ہے ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں