چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں کال کرکے ڈیم فنڈ کے لیے مزید ایک لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کے لیے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کی جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرائی ۔ ٹیلی تھون میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی خصوصی گفتگو کی۔۔مقامی خبر رساں ایجنسی آن لائن کے مطابق پاکستان میں کسی چیف جسٹس کی جانب سے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے شاید تاریخ میں پہلی بار کسی ٹی وی پروگرام میں بذریعہ ٹیلی فون کال شرکت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس یا اعلیٰ عدلیہ کا کوئی بھی جج ریٹائرمنٹ کے بعد ہی بطور قانونی ماہر ٹی وی پروگرامز میں شرکت کرتا یا میڈیا کو انٹرویوز دیتا ہے۔چیف جسٹس نے پروگرام میں کال کے دوران کہا اس کارخیرمیں حصہ ڈالنے پر ا ے آر وائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔چیف جسٹس نے ڈیم فنڈ میں ایک بار پھر ایک لاکھ روپے دینے کااعلان کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی قوم اس میں بھرپور حصہ لے گی ۔
چیف جسٹس پاکستان کی لائیوکال ۔۔۔
Facebook Comments