chief justice gave last chance to media owners

چیف جسٹس کا میڈیا مالکان کوآخری موقع۔۔

سپریم کورٹ میں بول اور دیگر چینلز کی  تنخواہوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔۔بول متاثرین کی جانب سے اینکر جاوید اقبال اور وکیل قوسین فیصل مفتی پیش ہوئے۔۔عدالت کو بتایا گیا کہ سیشن جج اسلام آبادسہیل ناصر Mediation کروا رہے ہیں اور سہیل ناصر صاحب کو مزید وقت چاہئے جس کی درخواست وہ پہلے ہی سپریم کورٹ سے کر چکے ہیں۔چیف جسٹس نے پندرہ  اکتوبر تک کا وقت بڑھا دیا۔دیگر صحافیوں کی اپنے متعلقہ چینلز سے تنخواہ نہ ملنے اور دوبارہ استدعا کرنے پر چیف جسٹس برہم ہوگئے اور کہا ہم نے اکثر لوگوں کے مسائل حل کردئیے ہیں، بار بار عدالت میں آکر ہمیں نہ الجھائیں،،ہمیں اور ضروری کیسز حل کرنا ہیں،  صرف بول کے ان متاثرین کو استثنیٰ  حاصل ہے جنھوں نے ہماری عدالت میں کیس کیا ہوا ہے اور جو اب Mediation میں ہے۔تاہم پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو چیف جسٹس نے ایک آخری موقع دیا ہےکہ وہ لسٹ جمع کروادیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں