لاہور پریس کلب کے تعاون سے صحافیوں کےلئے چیوننگ سکالر شپ کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بر ٹش ہائی کمیشن میں تعینات ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی فوزیہ یونس نے کہا کہ میں حال ہی میں اپنی خواہش پر پاکستان میں تعینات ہوئی ہوں ، انہوں نے بتایا کہ میرے آباو اجداد گوجر خان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ میں برطانیہ میں پیدا ہوئی اور وہیں پر اپنی تعلیم مکمل کرکے برطانوی فارن سروس جوائن کی ، پاکستان میں یہ بنگلا دیش اور یو اے ای کے بعد میری تیسری پوسٹنگ ہے جو میں نے اپنی خواہش پر لی ہے اور میں اردو اور پوٹھوہاری زبان روانی سے بول سکتی ہوں ، انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان کے شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ کا 14 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک چار روزہ طویل دورہ ظاہر کرتا ہے کہ برطانیہ پاکستان سے تعلقات میں حتی الامکان حد تک وسعت پیدا کرنا چاہتا ہے اور شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ13 سال بعد دورہ ہوگا جو خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا، انہوں نے بتایا کہ بہت جلد صحافیوں کیلئے دو ماہ کا ساﺅتھ ایشیا جنرلزم پروگرام بھی متعارف کروایا جائے گا جس کیلئے جلد درخواستیں لی جائیں گی۔ بر ٹش ہائی کمیشن کے چیوننگ روگرام کی سربراہ شہلا قیوم کاکہناتھاکہ برطانیہ ہر سال پاکستان کے ذہین اور قابل افراد کو سکالر شپ کا موقع فراہم کرتا ہے ،اس سال پاکستان سے افراد برطانیہ میں ایک سال کےلئے سکالر شپ حاصل کرینگے جس میں صحافی بھی شامل ہیںاور پاکستان کے لئے سکالر شپس کا کوٹہ ترجیحی بنیادوں پر ہے۔ پاکستان سے سینکڑوں سکالرز چیوننگ پروگرام کے تحت برطانیہ کی بہترین یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر چکے ہیں ہم اس کو مزیدبڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے شکالر شپ حاصل کرنے کےلئے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا سکالر شپ حاصل کرنے کےلئے دو سال کا صحافت میں تجربہ ہونا لازمی ہے اور اس میں دو سینئر صحافیوں کا ریفرنس بھی شامل ہونا چاہیے ،اپنی درخواست میں ایسی سٹوری اور کارنامے کا ذکر لازمی کریں جو آپ نے سرانجام دیا ہو اس سے درخواست پڑھنے والا متاثر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صحافی اس پروگرام میں شرکت کے لئے نہایت موزوں ہیں اور درخواست فارم کو پر کرنے پر خاص توجہ دیناچاہئے، انہوں نے بتایا کہ چیوننگ سکالرشپ کیلئے درخواستیں ویب سائٹ پر 5 اکتوبر سے 5 نومبر تک جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ کا دورہ پاکستان یقینا یہ ثابت کرے گا کہ پاکستان پر امن اور خوبصورت ملک ہے اور پاکستانی اپنے مہمانوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پریس کلب نے ہمیشہ صحافیوں کی کیپسٹی بلڈنگ اورملکی وبین الاقوامی حالات کا جائزہ لینے کے لئے پروگرامز ترتیب دیئے ہیں جس سے انھیں صحافتی ذمہ داریاںادا کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم برٹش ہائی کمیشن کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے صحافیوں کو سکالر شپ دینے کےلئے پروگرامز ترتیب دیے ہیں۔اس موقع پر کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ، شاہد چوہدری، رانا طاہر، محمد احمد رضا سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
صحافیوں کیلئے چیوننگ سکالرشپس کا اعلان
Facebook Comments