اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا کہ انہوں نے کبھی اپنے چہرے کی سرجری نہیں کروائی۔۔انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنے چہرے کی سرجری کروائیں گی تو ان کے معصومیت ختم ہو جائے گی اور انہیں سرجری سے بہت ڈر لگتا ہے لیکن وہ اس کے خلاف نہیں ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی اصل عمر بتانا اچھا لگتا ہے اور لوگ ان کی اس بات کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ سال میں صرف دو پراجیکٹ سائن کرتی ہیں اور اس سے زیادہ کا م نہیں کرسکتیں۔

Facebook Comments