کراچی یونین آف جرنلسٹ نظریاتی نے شہر میں بدترین ڈاکو راج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔ممبر کےیوجے نظریاتی ہفت روزہ آغاز انقلاب کراچی سے وابستہ صحافی یٰسین کھتری اور ممبر کےیوجے نظریاتی ہفت روزہ معیار نیوز کے ایڈیٹر رضوان شیخ کو تھانہ سرجانی کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر موبائل ، پرس دیگر سامان سمیت لوٹ لیا۔۔شہر قائد میں لوٹ مار میں صرف اسٹریٹ کرمنل ہی ملوث نہیں بلکہ کالی وردی میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے بھی شہر میں لوٹ مار مچارکھی ہے۔۔ایسا لگتا ہے کہ اسٹریٹ کریمنلز نے صحافیوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔۔چیئرمین پی ایف یو جے نظریاتی عمیر علی انجم کو مبینہ ٹاؤن کی حدود میں لوٹا گیا۔۔ممبر کےیوجے نظریاتی الزام نیوز سے وابستہ رپورٹر لیاقت وارثی کو بھی تھانہ بلال کالونی کی حدود میں لوٹا گیا۔۔جنرل سیکرٹری و جوائنٹ سیکرٹری کےیوجے نظریاتی عمران ہاشمی و شعیب عالم کو تھانہ نیو کراچی کی حدود میں لوٹ گیا۔۔کےیوجے نظریاتی کے سیکریٹری عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ شہر میں عام شہریوں کے ساتھ اب صحافی بھی محفوظ نہیں ہے کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔۔کےیوجے نظریاتی کے جوائنٹ سیکرٹری شعیب عالم کا کہنا ہے کہ شہر کو ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی فوری طور پر اسٹریٹ کرائم کو قابو کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی بنائیں ۔ اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والی واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کیا جائے۔