chat gpt par bhi subscription fees ka aelan

چیٹ جی پی ٹی پر بھی سبسکرپشن فیس کا اعلان۔۔

اس وقت دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ایک طاقتور پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کی دھوم ہے۔ تاہم اب اس کی مرکزی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن کا اعلان کرتے ہوئے ماہانہ 20 ڈالر فیس کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین اس سے غیرمعمولی فوائد حاصل کرسکیں گے۔ اپنے اعلان کے بعد یہ سافٹ ویئر اب طلباوطالبات، صحافیوں اور سائنسدانوں تک میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ اس کا استعمال کم قیمت پر ایس ای او میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔تاہم تجزیہ کاروں نے اب بھی خبردارکیا ہے کہ اس پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ غلط معلومات اور مبہم نتائج بھی دکھاتا ہے لیکن دوسری جانب بعض شعبوں پر اس نے غیرمعمولی معلومات اور نتائج بھی ظاہر کئے ہیں۔چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن سروس فی الحال امریکہ میں فراہم کی جا رہی ہے جو فیس ہونے کی بنا پر کئی سہولیات کی حامل ہوگی تاہم جلد اس کا دائرہ دیگر علاقوں تک وسیع کیا جاسکے گا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں