چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہاہے کہ پیمرا قوانین اورمیڈیا ضابطہ اخلاق پر موثر عملدرآمد کرایا جائے گا اور مذہبی اور سماجی اقدار کے منافی چینلز کےخلاف کارروائی ہوگی۔چیئرمین پیمرا نے ریجنل آفس فیصل آباد کا دورہ کیا۔ انچارج ریجن حافظ جمیل اصغر نے فیصل آباد ریجن کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے فیصل آباد ریجنل آفس کو مزید فعال بنانے پر زور دیاتاکہ سٹیک ہولڈرز کے جائز مطالبات کو بروقت پورا کیا جا سکے اور پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کروایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیاکہ غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ پاکستانی ڈی ٹی ایچ کیلئے راستہ ہموار کیا جا سکے ۔ چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز فیصل آباد کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پیمرا ان کے تمام جائز مطالبات پورے کرے گا۔
چیئرمین پیمرا کی تمام ٹی وی چینلز کو وارننگ۔۔
Facebook Comments