پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے واضح کیا ہے کہ ٹی وی چینلوں پر کسی قسم کی کوئی سنسرشپ یا پابندی عائد نہیں کی گئی۔ پیمرا نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے نافذ کردہ کوڈ آف کنڈکٹ برائے الیکٹرانک میڈیا کے تحت تمام ٹی وی چینلوں کو صرف یہ احتیاط برتنے کو کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی براہ راست تقاریر وغیرہ جس سے مذہبی منافرت، اشتعال انگیزی اور نقص امن عامہ کا خطرہ ہو، سے اجتناب کریں کیونکہ اس طرح کی چیزوں کا نشر وٹیلی کاسٹ ہونا انتشار پیدا ہونے کا باعث بن سکتا ہے جوکہ کسی طرح ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ تاہم پیمرا نے کسی بھی قسم کی خبر کے ٹکرز یا نشر/ٹیلی کاسٹ کئے جانے یا ٹاک شوز وغیرہ پر کسی قسم کی ممانعت نہیں عائد کی۔ پیمرا آئین اور ملکی قوانین کے تحت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتا ہے اور پیمرا نے تمام ٹی وی چینلوں سے صرف اور صرف الیکٹرانک میڈیا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کی درخواست کی ہے اور ٹی وی چینلوں پر کسی بھی قسم کی قدغن پابندی یا سنسرشپ عائد کئے جانےکی افواہیں سراسر غلط بے بنیاد من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔
چینلز پر کوئی پابندی نہیں ، پیمرا۔۔
Facebook Comments