pemra channels ki nashariyaat sensor nahi karta

چینلزپرنواز شریف پر پابندی، پیمرا کو نوٹس۔۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے کی پابندی کے حکمنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پیمرا و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہیں قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پیمراء قانون کے تحت نوازشریف کی نشریات پرپابندی ہے لیکن نوازشریف کی لائیو نشریات کاسلسلہ جاری ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پیمراءکو نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی کے حکمنامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں