geo news se meera istefa

چینلز پرمردانہ طاقت بڑھانے کے اشتہارات شروع۔۔

سینئر  صحافی انصار عباسی نے ٹی وی چینلز پر مردوں کی جنسی طاقت بڑھانے کے اشتہارات چلانے کے خلاف آواز اٹھادی ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر انصار عباسی نے لکھا کہ “اب ٹی وی چینلز پر مردوں کی جنسی طاقت بڑھانے کے اشتہار بھی چلنے لگے۔ لیکن اس بیہودگی کو کون روکے گا؟؟ ابتدائی طورپر اشتہار کی مزید تفصیلات تو معلوم نہ ہوسکیں لیکن ایک صارف نے اس موقف  کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ”  گزشتہ رات فیملی کیساتھ ٹی وی دیکھتے میں نے بھی یہ اشتہار دیکھا اور طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “مدینہ کی ریاست”  کی طرف  اس پیش قدمی پر بہت شرمندہ ہوئی، شرم اور۔۔۔”۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنائیں گے۔اس پر حامد محمود نے لکھا کہ “ان ٹی وی چینلز پر صرف اپوزیشن کے لیے پابندیاں ہیں۔ باقی سب کچھ چل رہا ہے،  چاہے وہ بےہودگی ہو یا ڈراموں میں فحاشی و عریانی اور اسلامی معاشرے کی تباہی ۔یہی تو تبدیلی ہے اصل میں یہی نیا پاکستان ہے”۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں