peca act ke khilaaf darkhuastein 17 april ko samaat keliye muqaarrar

چینلز مالکان کی درخواست ، سماعت آج ہوگی۔۔

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن اور صحافی تنظیموں کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 4 مارچ کو درخواست پر سماعت کریں گے۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز سمیت پی بی اے، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوزڈائریکٹرز درخواستگزاروں میں شامل ہیں۔درخواست میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آرڈیننس سیلف سینسر شپ کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔درخواست میں کہا گیا کہ آرڈیننس جاری کرنے کے لیے صدر کے پاس مناسب جواز ہونا ضروری ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں