میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبولیت اور ریٹنگ کے لئے ٹی وی چینلز مالکان ڈراموں میں خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں مجبور و مظلوم دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جس طرح مارننگ شوز کی ریٹنگ بڑھانے کے لئے چینل مالکان مختلف سیگمنٹس کے مطالبات کرتے ہیں، اسی طرح ڈراموں کی مقبولیت کے لئے بھی مطالبات کیے جاتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ عام طور پر ٹی وی مالکان ریٹنگ بڑھانے کے لیے ڈراموں میں خواتین پر تشدد دکھانے، انہیں مجبور، لاچار اور مظلوم دکھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Facebook Comments